پاکستان کے لیگ اسپنر عثمان قادر:
پاکستان کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے. قومی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے این او سی کے معاملات سے. دلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے. کہ لیگ اسپنر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شعبہ انٹرنیشنل کے. عہدیداروں کے رویے سے مایوس تھے۔ کیونکہ یہ لوگ کافی عرصہ سے عثمان قادر کو این او سی کے حوالے سے تنگ کر رہے تھے۔
لیجنڈری پاکستانی کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے. حال ہی میں 31 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ اپنے الوداعی بیان میں قادر نے اپنے کیریئر کی بلندیوں اور چیلنجوں کی عکاسی کرتے ہوئے. پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ . انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 25 T20I اور ایک ODI کھیلا. جس میں مجموعی طور پر 32 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی آخری بین الاقوامی نمائش 2023 میں ایشین گیمز کے دوران ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا. کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مجھے فخر ہے۔ میں اپنے کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کے تعاون کا شکر گزار ہوں. جو ہر قدم پر میرے ساتھ رہے ہیں۔
واضح رہے. کہ عثمان پاکستان کے لیجنڈری لیگ اسپنر (مرحوم) عبد القادر کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 25 ٹی 20 انٹرنیشنل اور ایک ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے. جس میں عثمان قادر نے لیگ اسپنر کی حیثیت سے 7.95 کی اکانومی ریٹ سے 29 وکٹیں حاصل کیں۔