بدھ, مارچ 26, 2025
Home » پاکستانی نوجوان کو امریکی خاتون کو دھوکہ دینا مہنگا پڑ گیا

پاکستانی نوجوان کو امریکی خاتون کو دھوکہ دینا مہنگا پڑ گیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

امریکا سے آئی خاتون اونیا اینڈریو نے پاکستانی عاشق کے ہاتھوں دھوکا کھانے کے بعد 5 ہزار ڈالر ہفتہ وار الاؤنس کا مطالبہ کر دیا۔

خاتون کو مبینہ طور پر نوجوان نے شادی کا جھانسہ دے کر پاکستان بلایا تھا۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان کا سفر صرف اور صرف شادی کرنے کیلئے کیا تھا اور رہنے کا ارادہ کیا تھا۔ لیکن لڑکے کے گھر والے اس شادی کے خلاف ہیں اس لیے وہ گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ نے خاتون کو واپس امریکا جانے کی ٹکٹ دی تھی لیکن اُس نے جانے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی دو رکنی ٹیم ایئرپورٹ حکام سے ملاقات کیلئے ایئرپورٹ پہنچی اور خاتون اونیا اینڈریو کو امریکا واپس جانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ پھر بھی راضی نہ ہوئی اور کسی نہ کسی طرح کراچی کے علاقے گارڈن میں اپنے عاشق کے گھر پہنچ گئی۔ وہ رہائشی عمارت کی پارکنگ میں مقیم ہے، جہاں اس کا عاشق رہتا ہے۔

سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کراچی پولیس نے امریکی خاتون کی سکیورٹی کیلئے دو خواتین پولیس اہلکار تعینات کردی ہیں۔ کراچی پولیس حکام اونیا اینڈریو رابنسن کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے تاکہ اسے گھر جانے پر راضی کیا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز