Home » امریکا کا اتحادیوں کو ”سبق“ سکھانے کا منصوبہ زیر غور،سپین سے دفاعی معاہدے معطل کرنے کی تجویز سامنے آگئی

امریکا کا اتحادیوں کو ”سبق“ سکھانے کا منصوبہ زیر غور،سپین سے دفاعی معاہدے معطل کرنے کی تجویز سامنے آگئی

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)ایران تنازع پر بڑھتے اختلافات کے بیچ امریکا نے اپنے ہی اتحادیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کے اشارے دے دیے ہیں،جہاں نیٹو ممالک کو ”سبق“ سکھانے کے ممکنہ اقدامات زیر غور ہیں،اسی تناظر میں سپین کے ساتھ دفاعی معاہدے معطل کرنے کی تجویز سامنے آنے سے عالمی سفارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور مغربی اتحاد میں دراڑیں گہری ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے نیٹو اتحادیوں کے خلاف ممکنہ سخت اقدامات پر غور کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،جن میں سپین کے ساتھ فوجی معاہدے معطل کرنے کا آپشن بھی شامل ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ اس حوالے سے پینٹاگون کی ایک اندرونی ای میل میں مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ای میل میں ان نیٹو ممالک کے خلاف اقدامات زیر غور لائے گئے ہیں جنہوں نے ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت نہیں کی۔ خاص طور پر سپین کے حوالے سے امریکی فوجی معاہدوں کو معطل کرنے کی تجویز پر بھی بات کی گئی ہے،جو دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے عہدیدار نے بتایا کہ اس داخلی مراسلے میں نیٹو کے اندر موجود ان ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جو امریکی پالیسی سے اختلاف رکھتے ہیں یا ایران تنازع کے دوران امریکا کو فضائی حدود یا لاجسٹک سہولیات فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اس تناظر میں بعض اتحادیوں کے ساتھ دفاعی تعاون محدود یا معطل کرنے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، ای میل میں یہ بھی زیر بحث آیا کہ نیٹو کے بعض اہم عہدوں پر فائز ممالک، جو امریکی پالیسی سے ہم آہنگ نہیں،ان کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ایسے اقدامات کیے گئے تو اس سے نیٹو اتحاد کے اندر اختلافات مزید گہرے ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ان رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت غیر مصدقہ ای میلز یا قیاس آرائیوں پر نہیں بلکہ سرکاری اور باضابطہ دستاویزات کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے،ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ سفارتی یا دفاعی اقدام سامنے نہیں آیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے معاملے پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان پالیسی اختلافات نمایاں ہو رہے ہیں۔اگر پینٹاگون واقعی ایسے اقدامات کی طرف بڑھتا ہے تو یہ نہ صرف امریکا-یورپ تعلقات بلکہ نیٹو اتحاد کی یکجہتی کے لیے بھی ایک بڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز