Home » جعفر ایکسپریس حملے میں افغان فورسز کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، واشنگٹن پوسٹ

جعفر ایکسپریس حملے میں افغان فورسز کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، واشنگٹن پوسٹ

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ” نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغان فورسز کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، جس سے پاکستان کے دعوے کی توثیق ہوگئی۔

اخبار کے مطابق 63 ہتھیار جن میں ایم-16 رائفلز، نائٹ وژن ڈیوائسز اور دیگر جدید اسلحہ شامل ہے، وہی ہیں جو امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔

M4A1 رائفل، جو 2018 میں امریکا میں تیار ہوئی، گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے قبضے سے برآمد ہوئی۔

یہ اسلحہ 2021 میں امریکی انخلا کے بعد افغانستان سے پاکستان منتقل ہوا اور کالعدم تنظیموں کے ہاتھوں میں پہنچ گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر گروہ امریکی ساختہ اسلحے کو حملوں میں استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستانی حکام نے گزشتہ سال امریکی صحافیوں کو دہشت گردوں سے قبضے میں لیے گئے اصل امریکی اسلحے کا مشاہدہ بھی کروایا تھا۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز