Home » ایران کی ممکنہ بندش پر امریکا کا انتباہ،ٹرمپ نے سخت موقف اختیار کر لیا،آبنائے ہرمز تنازع شدت اختیار کر گیا،

ایران کی ممکنہ بندش پر امریکا کا انتباہ،ٹرمپ نے سخت موقف اختیار کر لیا،آبنائے ہرمز تنازع شدت اختیار کر گیا،

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکا نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی ممکنہ بندش کے اقدامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح انتباہ جاری کیا ہے،جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی صورت امریکا کو دباو یا بلیک میلنگ کا نشانہ نہیں بنا سکتا جبکہ آبنائے ہرمز کا تنازع تیزی سے شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم وہ امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں مگر امریکا نے اس عمل میں سخت موقف اختیار کیا ہوا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز جیسے اہم عالمی بحری راستے کو سیاسی دباو کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔ ان کے مطابق امریکا اپنے مفادات اور بحری آزادی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کو مختلف کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا، اور امریکی فوجیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کا جواب دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق اہم پیش رفت آئندہ دن کے اختتام تک سامنے آ سکتی ہے۔ٹرمپ نے یورپی ملک اسپین کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی معیشت اور دفاعی ذمہ داریاں کمزور ہیں اور نیٹو میں مطلوبہ کردار ادا نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی دفاعی کارروائیوں کے لیے کسی کی اجازت کا پابند نہیں اور اپنی قومی سلامتی کے لیے آزادانہ فیصلے کرتا رہے گا۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس بحری گزرگاہ پر کنٹرول سخت کرتے ہوئے بعض جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے اقدامات کیے ہیں، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق متعدد جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ایرانی حکام کا موقف ہے کہ جب تک امریکا بحری نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ختم نہیں کرتا، اس اہم عالمی راستے پر سخت کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔ اسی تناظر میں ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور پر بھی تاحال رضامندی ظاہر نہیں کی، جس سے سفارتی تعطل مزید بڑھ گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز