Home » امریکا جانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر،50 ممالک کیلئے ویزا بانڈ پروگرام مستقل پالیسی بن گیا،پاکستانی شہریوں کے لئے خوشخبری

امریکا جانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر،50 ممالک کیلئے ویزا بانڈ پروگرام مستقل پالیسی بن گیا،پاکستانی شہریوں کے لئے خوشخبری

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

نیویارک(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکا جانے کے خواہشمند غیر ملکی شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی سامنے آ گئی ہے،جس کے تحت بعض ممالک کے درخواست گزاروں پر عائد مالی ضمانت کا پروگرام مستقل بنیادوں پر نافذ کر دیا گیا ہے تاہم پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں جس سے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی سہولت برقرار ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام ویزا قوانین کی پاسداری یقینی بنانے اور مقررہ مدت سے زائد قیام کے واقعات میں کمی لانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکا نے وزیٹر ویزا کے حصول کے لیے بعض ممالک کے شہریوں پر 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک کی قابلِ واپسی مالی ضمانت جمع کرانے کی شرط مستقل طور پر نافذ کر دی ہے تاہم پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں جن پر یہ نئی پالیسی لاگو کی گئی ہے۔امریکی فیڈرل رجسٹر میں جاری فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 50 ممالک کے شہری اس پروگرام کے دائرہ کار میں شامل ہوں گے۔جنوبی ایشیا میں بنگلہ دیش اور نیپال کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کو اس شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ فیصلہ 2025 میں شروع کیے گئے آزمائشی ویزا بانڈ پروگرام کے جائزے کے بعد کیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ آزمائشی مرحلے کے دوران شامل ممالک کے شہریوں میں ویزا مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی قیام کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور امیگریشن قوانین پر عمل درآمد بہتر ہوا۔امریکی محکمہ خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ان 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے 45 ہزار 488 افراد نے ویزا مدت مکمل ہونے کے باوجود امریکا میں قیام جاری رکھا تھا تاہم آزمائشی پروگرام کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران ایسے واقعات کی تعداد 50 سے بھی کم رہی۔

نئی پالیسی کے تحت امریکا کے بی ون کاروباری اور بی ٹو سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دینے والے منتخب افراد سے قونصلر افسران ضرورت کے مطابق 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک کی ضمانتی رقم طلب کر سکیں گے۔امریکی حکام کے مطابق یہ رقم قابلِ واپسی ہوگی اور اگر ویزا حاصل کرنے والا شخص تمام شرائط کی پابندی کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر امریکا سے واپس چلا جاتا ہے تو ضمانتی رقم مکمل طور پر واپس کر دی جائے گی تاہم ویزا قوانین کی خلاف ورزی یا مقررہ مدت سے زائد قیام کی صورت میں یہ رقم ضبط کی جا سکتی ہے۔امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امیگریشن قوانین کی پابندی کو یقینی بنانا اور ویزا کے غلط استعمال کی روک تھام کرنا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز