Home » سفری پابندیوں کی ڈیڈ لائن پر امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان

سفری پابندیوں کی ڈیڈ لائن پر امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ سفری پابندیوں کے حوالے سے آج کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے اور ویزا پالیسی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان کی تردید کی، جنہوں نے ممکنہ امریکی سفری پابندیوں کو افواہ قرار دیا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج سفری پابندیوں کے نفاذ کی ڈیڈ لائن ہے؟ جس پر ٹیمی بروس نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کر سکتیں لیکن یہ آج نہیں ہو رہا ہے۔ امریکہ اپنے ویزا پالیسی کا جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور ویزوں کے ذریعے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔

ٹیمی بروس نے یہ بھی کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ امریکا آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ نہ بنیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹیمی بروس نے کہا تھا کہ سفری پابندیوں کے حوالے سے کوئی حتمی فہرست تیار نہیں کی گئی، اور مختلف ممالک کے لیے ویزا پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز