ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی تعریف، کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان کے مفادات مشترکہ ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کے دوران دعش کے دہشت گرد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ دہشت گرد شریف اللّٰہ نے 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ دہشت گرد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں شراکت داری پر ہم حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کا تعاون اب بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔