امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ میں بلوچستان میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔
ایران کی جانب سے پاکستان کو پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کی وارننگ اور 18 بلین ڈالر جرمانے کی دھمکی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ملر نے کہا کہ امریکہ ایران پر پابندیاں عائد کرتا رہے گا اور ہم ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے کسی بھی ملک کو ممکنہ اثرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا، پاکستان کی توانائی کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرنا امریکہ کی ترجیح ہے، اور ہم حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی کے تحفظ پر بات چیت جاری رکھیں گے۔