Home » ٹرمپ کی جنگی مہم جوئی پر امریکی سینیٹر برہم،برنی سینڈرز نے وینزویلا پر حملہ غیر قانونی قرار دے دیا

ٹرمپ کی جنگی مہم جوئی پر امریکی سینیٹر برہم،برنی سینڈرز نے وینزویلا پر حملہ غیر قانونی قرار دے دیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

نیویارک(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا میں یک طرفہ فوجی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے پاس کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے کا آئینی اختیار موجود نہیں اور امریکا کو وینزویلا کے داخلی معاملات سے باز رہنا چاہیے۔
ایگزو نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں برنی سینڈرز نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر کسی ملک کے خلاف فوجی کارروائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف امریکی آئین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ بین الاقوامی قانون اور عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔برنی سینڈرز نے کہا کہ ایسے وقت میں جب امریکا کے تقریباً 60 فیصد شہری تنخواہ سے تنخواہ پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں، صدر کو بیرونی عسکری مہم جوئی کے بجائے ملک کے اندر درپیش معاشی اور سماجی بحرانوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی فوجی جارحیت فوری طور پر ختم کی جائے اور وینزویلا کے تیل کے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں ترک کی جائیں۔اس سے قبل بھی برنی سینڈرز نے وینزویلا میں امریکی کارروائی کے خلاف بیان دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور اس سے جنگ کے اعلان کا وہ واحد آئینی حق بھی متاثر ہو رہا ہے جو صرف امریکی کانگریس کو حاصل ہے۔انہوں نے امریکی کانگریس پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اس فوجی کارروائی کے خلاف قرارداد منظور کرے تاکہ اس غیر قانونی اقدام کو روکا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے تحقیر کا مظاہرہ کیا ہے، کیونکہ امریکا کے صدر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ یک طرفہ طور پر ملک کو جنگ کی طرف دھکیل دیں، چاہے ہدف نکولس مادورو جیسے کرپٹ اور آمر رہنما ہی کیوں نہ ہوں۔برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ امریکا کو وینزویلا کے امور چلانے یا وہاں حکومت سازی کا کوئی اخلاقی یا قانونی حق حاصل نہیں، اس لیے کانگریس کو فوری طور پر اپنے آئینی فرائض ادا کرتے ہوئے ایک مضبوط قرارداد منظور کرنی چاہیے تاکہ اس غیر قانونی فوجی کارروائی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز