امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پرُامن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پرُامن احتجاج کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے پرُامن احتجاج اور تشدد سے دور رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے شہباز حکومت سے توقع ظاہر کی کہ وہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران قانون کے دائرے میں رہ کر وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو یقینی بنائیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کے قوانین امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرتے ہیں۔