اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین جنگ سے متعلق امریکی قرارداد منظور کرلی۔
عالمی میڈیا کے مطابق چین، امریکا، پاناما، پاکستان، الجیریا، کوریا اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد کے حق میں 10 ووٹ پڑے جبکہ فرانس، برطانیہ، ڈنمارک، یونان سمیت 5 ارکان غیر حاظر رہے۔
روس نے یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد میں ترمیم کی یورپی کوشش کو ویٹو کر دیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ یوکرین جنگ کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ نظر آرہے ہیں اور اس لیے امریکا کے اعلیٰ سطحی وفد نے روس کے وزیر خارجہ سے سعودی عرب میں ملاقات بھی کی تھی۔ جس میں دونوں فریقوں نے اس جنگ کے خاتمے پر اتفاق کیا تھا۔