امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان، بھارت اور بین الاقوامی سفارت کاری سمیت کئی اہم معاملات پر سوالات کے جوابات دیئے۔
جب بائیڈن انتظامیہ کی سے پاکستان کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ملر نے کہا، میرے پاس اس وقت اعلان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا۔
پاکستان میں پرتشدد مظاہروں کے حوالے سے ملر نے کہا کہ عالمی سطح پر پرامن مظاہروں کی اہمیت ہے۔ احتجاج چاہے پاکستان میں ہو یا کہیں اور، پرامن رہنا چاہیے، انہوں نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ مظاہرین کو احترام کے ساتھ پیش آئے۔