امریکہ میں ایک سکھ کارکن
امریکی حکام نے مودی سرکار سے کہا ہے. کہ وہ امریکہ میں ایک سکھ کارکن کے خلاف ناکام قتل کی سازش میں بھارتی جاسوس کے ملوث ہونے کی تحقیقات کے بعد. فوری نتیجہ اور مزید جواب دہی چاہتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ایک بھارتی انکوائری کمیٹی نے. اپنی تحقیقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے واشنگٹن کا دورہ کیا تھا. جب محکمہ انصاف نے الزام لگایا تھا. کہ گزشتہ سال ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنون کے قتل کی سازش میں ایک بھارتی انٹیلی جنس اہلکار ملوث تھا۔
ایک امریکی عہدیدار نے. نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا. کہ ہم نے واضح طور پر بتایا ہے کہ امریکی حکومت اس وقت تک مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوگی. جب تک کہ ہم یہ نہ دیکھیں کہ بامعنی جواب دہی عمل میں آتی ہے۔ ہم اس بات پر زور دیتے رہے ہیں. کہ ہمیں امید ہے. کہ بھارت اپنے تفتیشی عمل کے ذریعے جلد از جلد آگے بڑھے گا۔
واضح رہے. کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے نیو یارک سٹی میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں. کو نشانہ بنانے کی ناکام منصوبہ بندی کے معاملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک اہلکار وکاس یادو پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کی تھی۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق. وکاس یادو کے نام سے شناخت کیے گئے بھارتی جاسوس کے خلاف فرد جرم 17 اکتوبر کو عائد کی گئی تھی۔