ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس:
امریکی صدر کیلئے انتخابات آج ہوں گے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں. سخت مقابلہ متوقع ہے۔ جبکہ پنڈتوں نے کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیش گوئیاں کر دیں ہیں۔
10 صدور میں سے. 9 کی درست پیشگوئی کرنے والے. امریکی مورخ لچ مین نے. ٹرمپ کی ہار اور کملا کی جیت کی پیشگوئی کرکے سب کو حیران کر دیا۔ 1986 کے بعد سے لچ مین. کی صرف 2000 میں پیشگوئی غلط ثابت ہوئی تھی۔
ادھر، 2016 میں ٹرمپ کی جیت کی پیشگوئی کرنے والے. تھامس ملر نے بھی اپنا فیصلہ کملا ہیرس کے حق میں سنا دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق. انتخابی مہم کے آخری مرحلے سے پہلے. جیت کی پیش گوئیاں ٹرمپ کے حق میں تھی۔ لیکن اچانک سیاسی ماہرین اور پنڈت کملا ہیرس کی جیت کا راگ الاپ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تازہ سروے بھی کملا ہیرس کی جیت کا اشارہ کر رہے ہیں۔
سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے. کہ خواتین کی بڑی تعداد کملا ہیرس کو ووٹ ڈالیں گی. جبکہ مرد حضرات ٹرمپ کے ساتھ دیں گے۔
دوسرے جانب ، کملا ہیرس نے اپنے آخری انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا. کہ میں صدر بننے کیلئے تیار ہوں۔ ہماری لڑائی کس چیز کیخلاف نہیں بلکہ مستقبل کیلئے ہے۔