فاکس نیوز کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے اگلے چار سال کیلئے امریکہ کی قیادت کریں گے۔ جبکہ کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
ٹرمپ کے حامی ایلون مسک نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کی جیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا امریکی عوام نے ٹرمپ کو واضح مینڈیٹ دیا ہے۔
صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں امریکا سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام قائم کرنے کا اعلان کیا۔ فلوریڈا میں وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم دنیا میں جاری جنگوں کو ختم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں گے اور دنیا میں اب کوئی نئی جنگ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے۔ امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا اور ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے۔