امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر سو فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور دوسرے ممالک امریکہ کی فلمی صنعت کے تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لیے امریکی فلمسازوں اور اداکاروں کو پرکشش مراعات دے رہے ہیں۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ دوسرے ممالک کی فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے اور امریکہ فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ صنعت کی بحالی اور ہالی وڈ کو دنیا بھر میں دوبارہ مقبول بنانے کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت بھی تعاون کرے گی ۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو اجازت دے دی ہے کہ امریکہ سے باہر بننے والوں فلموں پر امریکہ میں ٹیکس عائد کیا جائے اور یہ ٹیرف سو فیصد ہونا چاہیے ۔