Home » آبنائے ہرمز میں بڑی کارروائی،امریکی بحریہ نے بارودی سرنگیں صاف کرنا شروع کر دیں

آبنائے ہرمز میں بڑی کارروائی،امریکی بحریہ نے بارودی سرنگیں صاف کرنا شروع کر دیں

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی سینٹرل کمانڈ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اہم عالمی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے،جسے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی بحریہ کے ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق یو ایس ایس فرینک ای پیٹرسن اور یو ایس ایس مائیکل مرفی نے آبنائے ہرمز کو عبور کرتے ہوئے آپریشنل سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ میزائلوں سے لیس دو جدید ڈسٹرائر بھی اس حساس علاقے میں تعینات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد اس اہم سمندری راستے کو محفوظ بنانا اور عالمی تجارت کے لیے کھلا رکھنا ہے،جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور تجارتی سامان گزرتا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس محفوظ سمندری راستے کی معلومات عالمی بحری صنعت کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں گی تاکہ جہاز رانی کا عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ دنیا کے وسیع تر مفاد میں آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحری، فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کے پاس اب محدود آپشنز باقی رہ گئے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے بارودی سرنگوں کے استعمال کی صلاحیت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے استعمال ہونے والی متعدد کشتیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔انہوں نے عالمی طاقتوں،خصوصاً چین،جاپان،جنوبی کوریا،فرانس اور جرمنی کے مفادات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اس اہم آبی گزرگاہ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے کیونکہ یہ عالمی معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری یہ آپریشن ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے جب خطے میں ایران،امریکا اور اتحادی ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور جس کے باعث عالمی توانائی منڈیوں اور تیل کی ترسیل پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دونوں متحارب فریقوں کے درمیان وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھرپور کاوشوں سے تاریخی مذاکرات جاری ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز