Home » امریکا ایران معاہدہ رنگ لے آیا،تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

امریکا ایران معاہدہ رنگ لے آیا،تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ سفارتی پیش رفت کے عالمی معیشت پر مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،جس کے نتیجے میں بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نمایاں کمی کے بعد چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ماہرین کے مطابق اس پیش رفت نے توانائی کی عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کو کم کیا ہے،جس سے قیمتوں پر فوری اثر پڑا۔
ایگزو نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت کم ہو کر 69 اعشاریہ 28 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی گھٹ کر 72 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ طور پر ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں واپسی کی توقع نے سپلائی میں اضافے کا تاثر پیدا کیا ہے،جس کے باعث قیمتوں میں کمی آئی۔ان کے مطابق اگر یہ رجحان برقرار رہتا ہے تو عالمی سطح پر توانائی کے اخراجات میں کمی سے صنعتی،تجارتی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو نمایاں ریلیف مل سکتا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی نہ صرف عالمی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے بلکہ اس سے مہنگائی کے دباو میں بھی کمی آنے کا امکان ہے،خاص طور پر ان ممالک میں جو توانائی درآمد کرتے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال میں کسی بھی غیر متوقع تبدیلی سے قیمتوں میں دوبارہ اتار چڑھاو آ سکتا ہے۔واضح رہے کہ عالمی تیل مارکیٹ طویل عرصے سے جغرافیائی سیاسی کشیدگی،سپلائی چین کے مسائل اور طلب میں اتار چڑھاو کے باعث دباو کا شکار رہی ہے تاہم حالیہ پیش رفت کو توانائی کے شعبے میں استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز