Home » امریکا ایران خفیہ ڈیل کا دھماکہ خیز انکشاف،بڑی مفاہمت کا دعویٰ، جنگ بندی،پابندیوں میں نرمی اور ہرمز کھلنے کا امکان

امریکا ایران خفیہ ڈیل کا دھماکہ خیز انکشاف،بڑی مفاہمت کا دعویٰ، جنگ بندی،پابندیوں میں نرمی اور ہرمز کھلنے کا امکان

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان مبینہ مفاہمت پر پیش رفت سامنے آئی ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی، آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور پابندیوں میں نرمی جیسے نکات شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو متوقع ہیں جبکہ اس سے قبل جنیوا میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے موقع پر باضابطہ پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی فریم ورک پر اتفاق ہو چکا ہے جس کے تحت جنگ بندی تمام محاذوں پر ہوگی تاہم پابندیوں میں نرمی ایران کے عملی اقدامات سے مشروط رکھی گئی ہے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق معاہدے کے مسودے میں امریکی فوجیوں کے انخلا، تیل پر پابندیوں کے خاتمے اور منجمد اثاثوں کی بحالی جیسے نکات بھی شامل ہیں، تاہم ایران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے میزائل پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ادھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہیں اور جلد دستخط متوقع ہیں، تاہم ایران کی جانب سے اس کی جزوی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور سفارتی رابطے جاری ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق بعض نکات پر پیش رفت ضرور ہوئی ہے مگر کوئی جامع سمجھوتہ طے نہیں پایا اور ایران اپنی ریڈ لائنز پر قائم ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز