Home » امریکہ میں داخلے کے نئے قواعد، سیاحوں کو پانچ سالہ سوشل میڈیا ہسٹری فراہم کرنا لازمی قرار

امریکہ میں داخلے کے نئے قواعد، سیاحوں کو پانچ سالہ سوشل میڈیا ہسٹری فراہم کرنا لازمی قرار

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک) امریکی حکام نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے داخلے کے نئے قواعد جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت امریکہ میں داخل ہونے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو اپنی گزشتہ پانچ سالہ سوشل میڈیا ہسٹری فراہم کرنا لازمی ہو گا۔
نوٹس کے مطابق یہ اقدام امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) کی جانب سے فیڈرل رجسٹر میں شائع کیا گیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت سیاحوں کو نہ صرف اپنے سوشل میڈیا پروفائلز بلکہ ای میل ایڈریس، فون نمبر اور اپنے اہلخانہ کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرنا ضروری ہوگا۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ اقدامات ملکی سیکیورٹی کو مستحکم کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ضروری ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جون میں بھی مسافروں کو اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پبلک کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم نئے نوٹس میں اس پر مزید سختی کی گئی اور پانچ سالہ ہسٹری فراہم کرنا لازمی قرار دی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اس اقدام سے امریکا میں داخلے کے عمل میں سختی آئے گی اور مسافروں کے لیے اضافی معلومات فراہم کرنا لازم ہوگا تاکہ سرحدی حکام خطرات کا بہتر اندازہ لگا سکیں اور داخلے کے معیار کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز