Home » امریکہ نے 19 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگریشن راستے بند کر دیے،سب درخواستیں منجمد، مستقبل تاریک

امریکہ نے 19 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگریشن راستے بند کر دیے،سب درخواستیں منجمد، مستقبل تاریک

by ahmedportugal
21 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکہ نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کر دی ہیں، جس کے بعد متاثرہ ممالک کے ہزاروں شہری،جو گرین کارڈ یا امریکی شہریت کے حصول کے قریب تھے غیر یقینی مستقبل سے دوچار ہو گئے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام واشنگٹن ڈی سی میں افغان نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات بڑھنے پر اٹھایا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی ادارے یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے واضح کیا ہے کہ جن ممالک کے شہری اس پابندی کی زد میں آئے ہیں ان میں افغانستان،ایران،لیبیا،میانمار،صومالیہ،سوڈان،ترکمانستان،یمن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ان ممالک کے شہریوں کی طرف سے جمع تمام امیگریشن کیسزچاہے وہ ابتدائی مرحلے میں ہوں یا حتمی منظوری کے قریب،فی الحال موخر کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف نئے درخواست گزار متاثر ہوں گے بلکہ وہ امیدوار بھی اس عمل کا حصہ ہیں جن کے امریکی شہریت کے حتمی انٹرویوز تک مکمل ہو چکے تھے۔

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق انہی ممالک پر کیا گیا ہے جن کے شہریوں پر جون میں سٹیٹس حاصل کرنے کی جزوی پابندی لگائی گئی تھی۔ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی سیکیورٹی ماحول اور داخلی خطرات میں اضافے کے پیش نظر امیگریشن پالیسیوں کی ازسرنو جانچ ناگزیر ہو چکی ہے تا ہم انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اور امیگریشن ماہرین نے اس فیصلے کو غیر متوازن اور ہزاروں خاندانوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔امیگریشن ماہرین کے مطابق پابندی کے باعث متاثرہ شہریوں کے کیسز نہ تو آگے بڑھیں گے اور نہ ہی انہیں مسترد کیا جائے گا،جس سے ان کا قانونی سٹیٹس غیر واضح رہے گا۔اس اچانک اقدام نے کئی ممالک کے شہریوں میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے جبکہ قانونی مشیروں نے صورتحال کو  سیکورٹی کے نام پر امیگریشن سختیوں کا نیا دور قرار دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز