Home » واشنگٹن میں امریکی لڑاکا طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ،پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ،حادثے کے بعد جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

واشنگٹن میں امریکی لڑاکا طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ،پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ،حادثے کے بعد جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

by ahmedportugal
22 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی ریاست واشنگٹن میں امریکی میرین کور کا ایک ایف/اے-18 ہارنیٹ لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پہاڑی علاقے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور معمولی زخمی حالت میں طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پر رم راک جھیل کے قریب پیش آیا، جہاں عینی شاہدین کی جانب سے متعدد فون کالز کے ذریعے ایک فوجی طیارے کے گرنے کی اطلاع دی گئی۔ شیرف آفس نے تصدیق کی کہ حادثہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں پائلٹ نے بروقت ایجیکشن کر کے اپنی جان بچائی۔حکام کا کہنا ہے کہ کاونٹی کے ماونٹین پاس ڈپٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پائلٹ تک رسائی حاصل کی،جسے معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں۔ بعد ازاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے نتیجے میں طیارے کے ملبے سے آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث قریبی جنگلاتی علاقے کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں واقع میرین کور ایئر سٹیشن میرامار سے منسلک تھا اور یہ تھرڈ میرین ایئرکرافٹ وِنگ کے تحت میرین ایئرکرافٹ گروپ 11 کا حصہ تھا۔واقعے کے وقت طیارہ معمول کی تربیتی مشق میں مصروف تھا۔امریکی میرین کور نے اس حادثے کو غیر مہلک قرار دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق طیارہ سیئٹل شہر سے تقریباً 55 میل جنوب مشرق میں حادثے کا شکار ہوا۔دوسری جانب امریکی فوج کو واقعے سے فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے اور جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں،تحقیقاتی عملہ اور دیگر وسائل تعینات کیے جا رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم اس عمل میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز