امریکی انتخابات
امریکی انتخابات میں ایک روز باقی. سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی. 73 ملین سے زائد ابتدائی ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ ٹرمپ کو پانچ سوئنگ ریاستوں میں برتری حاصل ہوگئی۔
سیاسی ماہرین ڈونلڈ ٹرمپ. اور کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھ رہے ہیں۔ سروے کے مطابق ہیرس کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے۔
ادھر، اہم سوئنگ ریاستوں میں. ٹرمپ اس وقت سات میں سے پانچ ریاستوں میں برتری رکھتے ہیں. جن میں ایریزونا، جارجیا، نیواڈا، شمالی کیرولینا اور پنسلوانیا شامل ہیں۔ جبکہ ہیرس مشی گن. اور وسکونسن میں آگے ہیں۔دونوں امیدواروں کے نیواڈا اور پنسلوانیا جیسی اہم ریاستوں میں جیتنے کے مساوی امکانات ہیں. جو کہ انتخابات کے دن کے قریب آتے ہی نتائج کو غیر یقینی بناتے ہیں۔
جیسے جیسے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات قریب آرہے ہیں۔ دونوں امیدوار ان علاقوں میں بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں، جن سے انتخابات کے دن نتائج کا فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے. جس سے یہ ایک انتہائی مسابقتی دوڑ بن جائے گی۔
نئے سروے کے مطابق. ٹرمپ ریاست آئیووا میں اپنی اکثریت کھو بیٹھے ہیں. جہاں سے انہوں نے 2016 اور 2020 میں کامیابی حاصل کی تھی۔ نئے سروے میں ڈیموکریٹ کو آئیووا میں ٹرمپ سے تین پوائنٹس آگے دکھایا گیا ہے۔ ٹرمپ مہم نے اس سروے کو مسترد کرتے ہوئے کہا. آئیووا میں اس بار بھی ریپبلکن ہی میدان ماریں گے۔