ترکیہ کے رجب طیب اردگان نے کہا کہ یوکرین کو روس کے اندر فوجی اہداف کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں کے استعمال کی واشنگٹن کی منظوری ایک "بڑی غلطی” ہے جو دنیا کو "بڑی جنگ” کے دہانے پر لے جا سکتی ہے۔
جی 20 سربراہی اجلاس سے واپسی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ترک صدر نے کہا، امریکی صدر جو بائیڈن کا یہ قدم نہ صرف تنازع کو بڑھا دے گا بلکہ روس کی جانب سے زیادہ ردعمل کا باعث بنے گا۔ امریکا کا یہ اقدام خطے اور دنیا کو ایک بڑی نئی جنگ کے دہانے پر لے جا سکتا ہے۔
یوکرین کی جانب سے پہلی بار اپنی سرزمین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل داغے جانے کے بعد روس کی جانب سے جواب دینے کے عزم کے بعد کیف میں امریکی سفارت خانے نے آج ممکنہ اہم فضائی حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف میں امریکی سفارت خانے کو 20 نومبر کو ممکنہ اہم فضائی حملے کی مخصوص اطلاع ملی ہے۔ جس کے بعد احتیاط کے طور پر سفارت خانہ بند کر دیا گیا ہے اور سفارت خانے کے ملازمین کو محفوظ مقام پر منقتل کر دیا گیا ہے۔