Home » امریکی کانگریس کا عالمی حلقہ فکر و فن کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض چوہدری کی ادبی و سماجی خدمات کا اعتراف

امریکی کانگریس کا عالمی حلقہ فکر و فن کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض چوہدری کی ادبی و سماجی خدمات کا اعتراف

by ahmedportugal
28 views
A+A-
Reset

ریاض(امیر محمد خان)امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن یوجین ونڈمین نے عالمی حلقہ فکر و فن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کی ادبی، سماجی اور تعلیمی خدمات کو باضابطہ طور پر سراہتے ہوئے ان کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، جسے ان کی شخصیت اور خدمات کا بین الاقوامی اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی رکن کانگریس یوجین ونڈمین نے اپنے سرکاری تعزیتی بیان میں ڈاکٹر ریاض چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی اردو ادب کے فروغ،پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور سماجی بہتری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انہوں نے اپنے بیان میں ڈاکٹر ریاض چوہدری کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب اور امریکہ میں اردو ادب کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد امریکی برادری کے مسائل کے حل اور ان کی یکجہتی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ ڈاکٹر ریاض چوہدری کی علمی،ادبی اور سماجی سرگرمیوں نے بے شمار افراد کی زندگیوں پر مثبت اور دیرپا اثرات چھوڑے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

عالمی حلقہ فکر و فن کے صدر وقار نسیم وامق اور دیگر اراکین نے امریکی رکن کانگریس یوجین ونڈمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تعزیتی پیغام کو ڈاکٹر ریاض چوہدری کی نصف صدی پر محیط خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف قرار دیا۔تنظیم کے رہنماوں نے کہا کہ ڈاکٹر ریاض چوہدری کی شخصیت،ان کا علمی ورثہ اور ادبی خدمات آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز