کیلیفورنیا کا ایک شخص غلطی سے اپنے پڑوسی کے بجلی کا بل 18 سال تک ادا کرتا رہا۔
کین ولسن، جو 2006 سے اسی اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں، نے کہا کہ اس نے حال ہی میں محسوس کیا کہ اس کا پیسیفک گیس اور الیکٹرک کا بل بڑھ رہا ہے، اس لیے اس نے اپنی توانائی کے استعمال کو کم کرنے کی کوشش کی۔ جب اس کا بل کم نہ ہو سکا تو وہ گیس اور بجلی کے آفس میں گیا اور شکایت درج کرائی۔ اُس کا خیال تھا کہ کوئی لیک ہو گئی ہے یا کوئی اُس کی بجلی چوری کر رہا ہے یا میٹر خراب تھا کیونکہ کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو رہا تھا۔
اس کے بعد جب یوٹیلیٹی کمپنی کا ایک ملازم ولسن کے میٹر کا معائنہ کرنے آیا اور اسے معلوم ہوا کہ کمپنی اس سے اس کے اپنے اپارٹمنٹ کے بجائے اگلے یونٹ کے لیے چارج کر رہی ہے۔ اور یہ سلسلہ 18 سالوں سے چل رہا تھا۔
بعد ازاں کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کین ولسن کے ساتھ معاملات کو ٹھیک کریں گے اور اُن کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔