Home » امریکی سفیر کی نواز شریف اور مریم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

امریکی سفیر کی نواز شریف اور مریم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاتی امرا میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں امریکی سفیر کا استقبال مریم نواز نے کیا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سپریمو نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے حکومت پاکستان پر جمہوری اداروں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کیلئے ایک قرارداد کی منظوری کے دو دن بعد ہوئی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل 368 ارکان نے ایوان کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جس کا عنوان تھا ’’پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے حمایت کا اظہار‘‘۔ سات ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز