پہلا قومی سفیر مقرر:
یونیسیف نے صبا قمر کو. پاکستان میں بچوں کے حقوق کیلئے اپنا پہلا قومی سفیر مقرر کیا ہے۔ یہ اعلان بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد لڑکیوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔
قمر نے ایک پریس ریلیز میں کہا. کہ یونیسیف میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔ میں جہاں بھی رہوں گی. ہر وقت بچوں کے حق کے حصول کے ہمارے مشترکہ مشن کی بازگشت کروں گی۔ میں پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں. کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ کرتی ہوں. تاکہ وہ خواب دیکھ سکیں. اور انھیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع ملے۔
یونیسیف پاکستان کی قومی سفیر کے طور پر اپنے کردار میں. بچوں کے حقوق اور نوجوانوں کو متاثر کرنے والے مسائل. جیسے بچوں کی شادی ، ذہنی صحت ، تعلیم کی کمی ، صنفی مساوات ، آب و ہوا کی تبدیلی اور تشدد ، استحصال اور بچوں کی غربت کے اثرات کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں مدد کیلئے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں گی۔
انہوں نے کہا. کہ پاکستان 19 ملین بچوں کی دلہنوں کا گھر ہے-جو عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر ہے ۔ نصف سے زیادہ نوعمر لڑکیاں اپنی 18 ویں سالگرہ سے پہلے حاملہ ہو جاتی ہیں. جو ماں اور بچے کیلئے جان لیوا ہو سکتی ہیں۔
پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فادل نے کہا. کہ میں صبا کو یونیسف میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ محترمہ قمر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی ایک بہادر اور طاقتور وکیل ہیں۔