Home » پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑی کامیابی مل گئی،آئی سی سی سے معاملات طے پا گئے،غیر یقینی صورتحال ختم

پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑی کامیابی مل گئی،آئی سی سی سے معاملات طے پا گئے،غیر یقینی صورتحال ختم

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

دبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آج ہونے والا میچ غیر یقینی صورتحال کے بعد اب طے پا گیا ہے۔ متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور متنازعہ میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم مینجر سے معافی مانگ لی ہے،جس کے بعد پاکستانی ٹیم کو سٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ یو اے ای کے ساتھ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پی سی بی نے پہلے آئی سی سی کو دو خطوط لکھے تھے،جس میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور اس پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔پی سی بی کے موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے معاملے پر نظر ثانی کی اور فریقین کے درمیان مفاہمت حاصل کر لی جس کے بعد میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ  نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی ۔اس سے قبل ٹیم ہوٹل میں موجود رہی اور میچ کے حوالے سے حتمی فیصلے کا انتظار کر رہی تھی تا ہم معاملہ حل ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کو میدان میں روانہ ہونے کا گرین سگنل دے دیا۔پی سی بی کے مطابق ٹیم اب ہوٹل سے دبئی سٹیڈیم کے لیے روانہ ہو گئی ہے اور پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہو گا جبکہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد پاکستان کو شکست دینے کے باوجود بھارتی ٹیم نے کھیل کے سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔میچ کے دوران بھی میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی اور میچ کے بعد بھارتی کھلاڑی سیدھا اپنے ڈریسنگ روم چلے گئے،جس کے بعد پاکستان کے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔پی سی بی نے اس معاملے کے بعد زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ٹورنامنٹ میں مزید میچز نہ کھیلنے کی دھمکی بھی دی تھی۔اس فیصلے اور مذاکرات کے بعد آج کے میچ کا انعقاد ممکن ہو سکا ہے اور شائقین کرکٹ اب پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جلد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے اور معاملات کی تفصیل عوام کے سامنے رکھیں گے تا کہ غیر یقینی صورتحال کے بعد شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز