Home » شکیب الحسن کی جگہ حسن مراد جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

شکیب الحسن کی جگہ حسن مراد جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
مقدمے میں نامزد شکیب الحسن

مقدمے میں نامزد شکیب الحسن:

بنگلا دیش نے قتل کے مقدمے میں نامزد. شکیب الحسن کی جگہ اسپنر حسن مراد. کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ کیونکہ سکیورٹی خدشات کے باعث سابق کپتان نے. وطن واپسی کا منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔

شکیب نے. گزشتہ ماہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا. لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا تھا. کہ وہ ہوم گراونڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم. حسینہ واجد سے 37 سالہ آل راونڈر کے روابط نے. انہیں عوامی غصے کا نشانہ بنا دیا ہے۔ شکیب نے اگست کی بغاوت کے بعد. پہلی بار جمعرات کو وطن واپسی کا منصوبہ منسوخ کرتے ہوئے کہا. کہ یہ فیصلہ "میری اپنی سلامتی کا معاملہ” کے طور پر کیا گیا ہے۔بائیں ہاتھ کے اسپنر 23 سالہ مراد کو. پیر سے ڈھاکہ میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ:

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ. (بی سی بی) کے سلیکشن پینل کے سربراہ غازی اشرف حسین نے. ایک بیان میں کہا کہ شکیب پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا. کہ وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے اختتام پر ہیں. لیکن ہمارے پاس اب بھی اُن کے متبادل کوئی آل راونڈر نہیں ہے. جو اس کی جگہ لے سکے۔ تاہم، حسن مراد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے… ہمیں یقین ہے. کہ وہ اس سطح پر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حسن مراد نے 2021 میں ڈیبیو کے بعد سے اب تک 30 میچوں میں 136 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بنگلادیشی اسکواڈ:

نجم الحسن شانتو (کپتان)، شادمان اسلام، محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، مومن الحق شوراب، مشفق الرحیم، لٹن داس (وکٹ کیپر)، ذاکر علی انیک، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن، تسکین احمد، حسن محمود، ناہید رانا اور حسن مراد

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز