Home » دنیا میں 1.1 ارب افراد شدید غربت کا شکار ہیں، اقوام متحدہ

دنیا میں 1.1 ارب افراد شدید غربت کا شکار ہیں، اقوام متحدہ

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset
ترقیاتی پروگرام کی ایک رپورٹ

ترقیاتی پروگرام کی ایک رپورٹ:

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی. ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے. کہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگ شدید غربت میں زندگی گزار رہے ہیں، جن میں بچوں کی تعداد نصف سے زیادہ ہے۔

آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ انیشیٹو. (او پی ایچ آئی) کے ساتھ شائع ہونے والے مقالے. میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے. کہ جنگ زدہ ممالک میں غربت کی شرح تین گنا زیادہ ہے۔ 2023 میں دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا بھر میں. سب سے زیادہ تنازعات دیکھنے میں آئے۔

یو این ڈی پی اور او پی ایچ آئی نے. 2010 سے ہر سال اپنا کثیر جہتی غربت انڈیکس شائع کیا ہے. جس میں 112 ممالک سے 6.3 بلین افراد کی مشترکہ آبادی کے اعداد و شمار حاصل کیے گئے ہیں۔ یہ مناسب رہائش ، صفائی ستھرائی ، بجلی ، کھانا پکانے کا ایندھن ، غذائیت اور اسکول میں حاضری کی کمی. جیسے اشارے استعمال کرتا ہے۔

یو این ڈی پی کے چیف شماریات دان یانچن ژانگ نے کہا. کہ 2024 کا ایم پی آئی ایک سنجیدہ تصویر پیش کرتا ہے.کہ 1.1 ارب لوگ کثیر جہتی غربت کا شکار ہیں. جن میں سے 455 ملین تنازعات کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ژانگ نے اے ایف پی کو بتایا. کہ تنازعات سے متاثرہ ممالک میں غریبوں کیلئے بنیادی ضروریات کیلئے جدوجہد ایک سخت اور زیادہ مایوس کن جنگ ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز