Home » پاک بھارت میچ سے قبل عمر گل نے بھارتی بلے بازوں ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن کو قابو کرنے کا خفیہ نسخہ بتا دیا

پاک بھارت میچ سے قبل عمر گل نے بھارتی بلے بازوں ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن کو قابو کرنے کا خفیہ نسخہ بتا دیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے پاک بھارت میچ کے تناظر میں بھارتی بیٹرز کو قابو کرنے کا کامیاب نسخہ بتا دیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق سرکاری ٹی وی کے سپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اور وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کی بیٹنگ تکنیک پر تفصیلی تجزیہ پیش کیا اور بولرز کو اہم مشورے دیے۔عمر گل کا کہنا تھا کہ ابھیشیک شرما ایک جارح مزاج بیٹر ہے جو زیادہ تر فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا عادی ہے، ایسے بلے بازوں کو دباو میں لانے کے لیے گیند ہمیشہ فرنٹ فٹ کے قریب رکھنی چاہیے تاکہ وہ قدموں کا آزادانہ استعمال نہ کر سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درست لائن اور لینتھ پر گیند کرنا شرما کے لیے بڑی مشکل کھڑی کر سکتا ہے۔سنجو سیمسن کے حوالے سے بھی عمر گل نے کہا کہ ان کی تکنیک اور بیٹنگ سٹائل کافی حد تک ابھیشیک شرما سے مشابہ ہے لہٰذا انہیں روکنے کے لیے بھی وہی پلان کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق دونوں بیٹرز کو اگر جسم کے قریب تیز رفتار باونسرز کروائے جائیں تو وہ پریشر میں آ سکتے ہیں کیونکہ لانگ ہینڈل کھلاڑی عموماً باونسرز کے خلاف زیادہ پراعتماد نہیں ہوتے۔یاد رہے کہ ابھیشیک شرما نے حالیہ گروپ میچ میں پاکستان کے بولرز کے خلاف صرف 13 گیندوں پر 31 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی، جس میں چار چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ سنجو سیمسن کو بیٹنگ کا موقع تو نہ ملا لیکن عمر گل کا ماننا ہے کہ اگر مستقبل میں یہ دونوں بیٹرز میدان میں اترے تو پاکستانی بولرز ان ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں جکڑ سکتے ہیں۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر گل کا یہ تجزیہ قومی ٹیم کے بولرز کے لیے نہایت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب پاک بھارت ٹاکرے کا دباو ہر کھلاڑی پر اپنی جگہ موجود ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز