Home » برطانیہ کی جانب سے 1 کروڑ 34 لاکھ ا آن لائن سفری اجازت نامہ(ای ٹی اے)جاری

برطانیہ کی جانب سے 1 کروڑ 34 لاکھ ا آن لائن سفری اجازت نامہ(ای ٹی اے)جاری

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

لندن (ایگزو نیوز ڈیسک) برطانیہ نے اکتوبر 2023 سے جون 2025 تک ویزے سے مستثنیٰ مسافروں کے لیے ایک کروڑ 34 لاکھ الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے،آن لائن سفری اجازت نامہ) جاری کیے ہیں۔
ای ٹی اے سسٹم برطانوی بارڈر سیکیورٹی کو بہتر اور جدید بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، یہ نظام امریکا اور کینیڈا کے سفری اجازت ناموں کی طرز پر بنایا گیا ہے جس کے تحت مسافروں کی آمد سے پہلے ہی ان کی جانچ پڑتال کر لی جاتی ہے۔ای ٹی اے کا آغاز سب سے پہلے قطر سمیت خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے کیا گیا، بعد میں نومبر 2024 میں امریکی شہریوں کو بھی شامل کر لیا گیا۔ مارچ 2025 میں یورپی یونین اور سوئٹزرلینڈ کے شہریوں پر بھی یہ شرط عائد کر دی گئی جو دو اپریل سے لازمی قرار پائی۔برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق مئی 2025 تک ای ٹی اے کی تعداد 54 لاکھ تھی جو جون کے آخر تک بڑھ کر ایک کروڑ 34 لاکھ ہو گئی۔صرف تین ماہ میں 80 لاکھ سے زائد نئے ای ٹی اے جاری کیے گئے،جن میں سب سے زیادہ حصہ یورپی شہریوں کا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ای ٹی اے امریکی شہریوں  نے حاصل کیے جن کی تعداد 33 لاکھ 97 ہزار ہے۔جرمنی،فرانس،اٹلی اور سپین کے شہری بھی نمایاں تعداد میں شامل ہیں جبکہ نیدر لینڈز، کینیڈا،آسٹریلیا،سعودی عرب اور پولینڈ بھی فہرست میں شامل  ہیں،دوسری طرف حکومتِ برطانیہ  نے وضاحت کی ہے کہ ای ٹی اے ویزا نہیں ہے بلکہ مخصوص ممالک کے مسافروں کے لیے ایک لازمی سفری اجازت نامہ ہے،اس سکیم کا مقصد سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا،داخلے کے عمل کو آسان بنانا اور مسافروں کو زیادہ مؤثر سہولت فراہم کرنا ہے،زیادہ تر درخواستیں چند منٹوں کے اندر منظور کر لی گئیں جو اس ڈیجیٹل نظام  کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز