اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان میں انگلینڈ جانے کے خواہشمند طلباء اور عام افراد کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ برطانوی حکومت نے نیا ای ویزا نظام متعارف کر دیا ہے، جو چھ ماہ یا اس سے زیادہ مدت کے ویزا کے لیے دستیاب ہو گا،اس نظام کے تحت درخواست دہندگان اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھتے ہوئے آسان اور محفوظ طریقے سے ویزا حاصل کر سکیں گے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موجودہ پاسپورٹ سے ای ویزا لازمی لنک کریں اور سرکاری ویب سائٹ پر چیک کریں کہ آیا وہ اس سہولت کے اہل ہیں یا نہیں؟یہ اقدام طلباءاور کارکنان کے لیے سفر کو تیز،آسان اور شفاف بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کے آغاز کا اعلان کیا ہے،جو چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کے لیے دستیاب ہو گی۔برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں بتایا کہ نیا ای ویزا نظام ” سادہ اور محفوظ“ ہو گا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھتے ہوئے ویزا حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موجودہ پاسپورٹ سے ای ویزا لازمی لنک کریں تا کہ سفر میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔جین میریٹ نے سرکاری ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مسافر یہ جان سکتے ہیں کہ وہ اس سہولت کے اہل ہیں یا نہیں؟اس اقدام کا مقصد پاکستان میں برطانیہ کے ویزا عمل کو آسان اور تیز تر بنانا ہے تا کہ طلبہ، عام افراد اور دیگر طویل مدت کے مسافر بغیر پیچیدگی کے اپنا ویزا حاصل کر سکیں۔نئے ای ویزا نظام کے تحت مسافر اپنے ویزا کی معلومات آن لائن دیکھ سکیں گے اور کسی بھی سفر سے پہلے اضافی دستاویزات کے بغیر آسانی سے سفر کی تیاری کر سکیں گے۔برطانوی ہائی کمشنر نے اس سہولت کے آغاز کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تجارتی،تعلیمی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم قدم قرار دیا۔اس اقدام کے بعد پاکستان میں مقیم طلبہ اور کارکنان کے لیے برطانیہ کا سفر آسان اور محفوظ بن جائے گا جبکہ نئے نظام کی بدولت ویزا درخواست کے عمل میں تیزی اور شفافیت متوقع ہے۔
انگلینڈ جانے کے خواہشمند افراد اور طلباء کے لئے بڑی خوشخبری ،برطانوی حکومت نے پاکستان میں نیا ای ویزا نظام متعارف کرا دیا
16