Home » میڈیکل طلبہ کیلئے خوشخبری،یو ایچ ایس امتحانات میں شاندار نتائج، کامیابی کا تناسب 90.87 فیصد

میڈیکل طلبہ کیلئے خوشخبری،یو ایچ ایس امتحانات میں شاندار نتائج، کامیابی کا تناسب 90.87 فیصد

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس)نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ کے لیے شاندار کامیابی کی نوید سنا دی ہے۔مجموعی طور پر 90.87 فیصد کامیابی کے بلند تناسب نے نہ صرف طلبہ کی محنت کو نمایاں کیا ہے بلکہ ملک میں میڈیکل تعلیم کے معیار پر اعتماد کو بھی مزید مضبوط کر دیا ہے جبکہ ہزاروں طلبہ نے کامیابی حاصل کر کے اپنے پیشہ ورانہ سفر کی جانب اہم قدم بڑھا دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،جس میں مجموعی کامیابی کا تناسب 90.87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس شاندار نتیجے کو میڈیکل تعلیم کے معیار اور طلبہ کی محنت کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔امتحان میں 43 الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کے 5 ہزار 125 طلبہ و طالبات نے شرکت کی،جن میں سے 4 ہزار 657 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 454 طلبہ ناکام ہوئے۔اس اعلیٰ کامیابی کے تناسب نے ملک میں میڈیکل تعلیم کے معیار پر اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔

نتائج کے مطابق قائداعظم میڈیکل کالج کی طالبہ عینہ مریم نے 1329 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ابوا میڈیکل کالج کی فاطمہ الطاف 1328 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج کی عائلہ ابرار نے 1315 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔یو ایچ ایس حکام کے مطابق عملی امتحانات کے صرف ایک دن بعد نتائج مرتب کر کے جاری کرنا یونیورسٹی کی کارکردگی اور جدید نظام کی عکاسی کرتا ہے۔تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ طلبہ فوری طور پر اپنی کارکردگی دیکھ سکیں۔حکام نے کہا ہے کہ بروقت نتائج کے اجرا سے طلبہ کو اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی اور وہ ہاوس جاب اور دیگر طبی تربیتی مراحل کے لیے فوری طور پر آگے بڑھ سکیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز