Home » یو ای ٹی لاہور کے سنڈیکیٹ اجلاس میں بجٹ و پالیسیوں کی متفقہ منظوری،تعلیمی و تحقیقی میدان میں نئی تاریخ رقم کرنے کے فیصلے

یو ای ٹی لاہور کے سنڈیکیٹ اجلاس میں بجٹ و پالیسیوں کی متفقہ منظوری،تعلیمی و تحقیقی میدان میں نئی تاریخ رقم کرنے کے فیصلے

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگو نیوز ڈیسک)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے سنڈیکیٹ کا 498واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سنڈیکیٹ کے اراکین، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور انتظامی افسران نے بھرپور شرکت کی، اجلاس میں جامعہ کے مالی، انتظامی، تدریسی اور تحقیقی اُمور پر تفصیلی غور کیا گیا اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی ایک سالہ کارکردگی کو اراکین نے بھرپور انداز میں سراہا۔ ارکان نے کہا کہ وائس چانسلر کی قیادت میں یو ای ٹی نے نہ صرف تدریس اور تحقیق میں نمایاں پیش رفت کی ہے بلکہ ادارے کو عالمی معیار کی صف میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات بھی سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت یونیورسٹی کے مستقبل کے لیے خوش آئند ہے اور توقع ہے کہ اس رہنمائی میں ادارہ بین الاقوامی سطح پر مزید مقام حاصل کرے گا۔اجلاس میں مختلف اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، جن میں ایڈجنکٹ پروفیسرز کی بھرتی کی پالیسی شامل ہے، تاکہ تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور طلبہ کو زیادہ متنوع اور عالمی سطح کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ اکیڈمک کونسل کے سابقہ فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی تاکہ پالیسی سازی میں تسلسل اور استحکام برقرار رہے۔مزید برآں، اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ بجٹ کی منظوری کو جامعہ کی ترقی، تدریسی سہولیات میں بہتری، تحقیقی منصوبوں کے فروغ اور تعلیمی معیار کے بلند کرنے کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا۔ اس موقع پر مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کے ذریعے نہ صرف یونیورسٹی کی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے گا بلکہ تحقیق و تعلیم کے شعبوں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے گا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یو ای ٹی لاہور کو ایک ایسی درسگاہ بنایا جائے گا جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں علم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا مرکز ہو۔ ارکان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یونیورسٹی کے تدریسی اور تحقیقی پروگرامز کو ایسے انداز میں تشکیل دیا جائے جو براہِ راست قومی ترقی اور صنعتی ضرورتوں سے ہم آہنگ ہوں۔یہ اجلاس یو ای ٹی لاہور کی تعلیمی و تحقیقی کاوشوں کے نئے دور کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں تعلیم دوست فیصلے مستقبل میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے یکساں طور پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز