لاہور (ایگزو نیوز ڈیسک ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کا 32واں کانووکیشن کل بروز جمعہ منعقد ہو گا۔ کانووکیشن کے تمام انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق کانووکیشن میں یو ای ٹی لاہور اور اسکے ذیلی کیمپسز کے 2 ہزار 407 طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی جبکہ 44 نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو 66 گولڈ میڈلز سے نوازا جائے گا۔ گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی سردار سلیم حیدر خان تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ جبکہ چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی)ڈاکٹر اقرار احمد خان اور دیگر جامعات کے وائس چانسلرز بھی کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی سربراہی میں آج مکمل کر لی گئی ہے۔وائس چانسلر نے کانووکیشن کی ثانوی کمیٹی ممبران کے ہمراہ ہال کا جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔گریجویٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل صبح ساڑھے نو بجے ہال میں پہنچیں جبکہ تقریب کا باضابطہ آغاز 10 بجے کیا جائے گا۔


