Home » یو ای ٹی لاہور نے یورپی یونین سے 8 لاکھ یورو کی گرانٹ جیت لی

یو ای ٹی لاہور نے یورپی یونین سے 8 لاکھ یورو کی گرانٹ جیت لی

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

لاہور (ایگزو نیوز ڈیسک ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ای ٹی)لاہور نے یورپی یونین کے ایراسمس+ سی بی ایچ ای پروگرام کے تحت 8 لاکھ یورو کی گرانٹ جیت لی۔ یہ 2025ءمیں پاکستان سے منظور ہونے والا واحد منصوبہ ہے۔ یو ای ٹی لاہور اپنے BRIDGE پراجیکٹ کے تحت قومی و بین الاقوامی کنسورشیم کی قیادت کرے گا،جس میں سات پاکستانی ادارے،پاکستان انجینئرنگ کونسل اور دو یورپی جامعات بشمول لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (پنجاب)،پاک آسٹریا فاخ ہوخشولے،انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (خیبر پختونخوا)،این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(سندھ)،بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز بیوٹمز(بلوچستان)،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (گلگت بلتستان)،پاکستان انجینئرنگ کونسل(قومی ریگولیٹری ادارہ)،ڈبلن سٹی یونیورسٹی (آئرلینڈ)اور نیشنل ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ایتھنز(یونان) شامل ہیں۔پراجیکٹ کے اہم اہداف میں تین سال میں 10 ہزار سے زائد افراد کی تربیت،انڈسٹری 5.0 اور ڈیجیٹل انوویشن کے لیے جدید سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام، 15 کورسز کا جدید نصاب اور صنعت کی ضروریات کے مطابق CPD پروگرامز شامل ہیں۔اس شراکت داری سے پاکستان میں ڈیجیٹل انوویشن،اعلیٰ تعلیم اور صنعت میں جدت کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے ٹیم لیڈر کو مبارکباد دی اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کی نمائندگی سے نا صرف انٹرنیشنل رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی بلکہ یو ای ٹی کا عالمی سطح پر نام بھی روشن ہو گا،یہ ایک عالمی اعزاز ہے تمام سائنسدانوں کو اس سے موٹیویشن لینی چاہیے اور عالمی سطح کے پراجیکٹس میں حصہ لینا چاہیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز