Home » متحدہ عرب امارات پاکستان کیساتھ کان کنی، زراعت کے شعبوں میں تعاون کا خواہاں

متحدہ عرب امارات پاکستان کیساتھ کان کنی، زراعت کے شعبوں میں تعاون کا خواہاں

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ کان کنی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس دلچسپی کا اظہار متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اتوار کو رحیم یار خان میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو گہرا کرنے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عوام سے عوام کے روابط اور مشترکہ خوشحالی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں جس انداز میں پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور درست سمت میں گامزن ہے اس کی تعریف کی۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور ترقی اور سرمایہ کاری میں پاکستان کیلئے کلیدی شراکت دار کے طور پر اس کے اہم کردار کو سراہا۔

انہوں نے مشکل وقت میں خاص طور پر انسانی امداد اور ترقیاتی امداد میں متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور ترقی کیلئے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز