دبئی: (اسلم مراد) متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزہ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔سال دو ہزار چوبیس کے اعدادو شمار سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق اس سال دس ماہ میں چھ ہزار سات سو کاروباری افراد نے متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کیا۔
اڑتیس سو کروڑ پتی افراد نے امریکہ کا رخ کیا جبکہ فہرست میں تیسرے نمبر پر جگہ سنگاپور نے بنائی ہے جس نے پینتیس سو کروڑ پتی افراد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
فہرست میں چوتھے نمبر پر کینیڈا نے بتیس سو جبکہ پانچویں نمبر پر آسٹریلیا نے پچیس سو کروڑ پتی افراد کو شہریت دی۔ چھٹے نمبر پر اٹلی نے بائیس سو ساتویں نمبر پر سوئٹزر لینڈ نے پندرہ سو اور یونان نے بارہ سو کروڑ پتیوں کو اپنے ملک میں جگہ دی جبکہ اس فہرست میں سب سے کامیابی کے ساتھ پرتگال نے ترقی کی ہے جس نے صرف دس ماہ میں آٹھ سو کروڑ پتی افراد کو گولڈن ویزہ جاری کئے جس کی وجہ پرتگال حکومت کی امیگرینٹس دوست پالیسیاں ہیں۔