دبئی: متحدہ عرب امارات نے قانون سازی، عدالتی نظام اور عوامی خدمات کو مصنوعی ذہانت سے مربوط کرنے کے لیے ’انٹیلیجنس آفس‘ کے قیام کی منظوری دے دی۔
یو اے ای کی وفاقی کابینہ کے مطابق نیا ادارہ قانون سازی کے عمل کو تیز، مؤثر اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنائے گا۔ انٹیلیجنس آفس قوانین کے اثرات کا روزانہ جائزہ لے گا، تحقیق اور مسودہ سازی میں مدد دے گا، اور قانون کے نفاذ کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔
حکام کے مطابق یہ اقدام یو اے ای کو ایک پائیدار، مستقبل شناس اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی جانب لے جانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔