پیر, اکتوبر 14, 2024
Home » سمندری طوفان یاگی نے ویتنام میں تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی

سمندری طوفان یاگی نے ویتنام میں تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

رواں سال کے ایشیا کے سب سے طاقتور طوفان یاگی نے ویتنام میں تباہی مچا دی ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے اور ملک کے شمال میں 39 دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کی وجہ سے ہوئیں جس میں 752 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شدید سیلاب سے ویتنام کے شمالی علاقوں بشمول دارالحکومت ہنوئی کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ طوفان نے ہفتے کے روز ویتنام کے شمال مشرقی ساحل پر لینڈ فال کیا، جس نے صنعتی اور رہائشی علاقوں کے ایک بڑے حصے کو تباہ کر دیا اور شدید بارشیں ہوئیں جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ اس سے قبل اس نے فلپائن اور جنوبی چینی جزیرے ہینان کو نشانہ بنایا تھا۔

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دیگر شمالی علاقے، بشمول باک گیانگ اور تھائی نگوین کے صنعتی مرکز جو کہ متعدد برآمدی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فیکٹریوں کی میزبانی کرتے ہیں، کو بھی شدید سیلاب کا سامنا ہے۔

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز