Home » داسو ہائیڈل پراجیکٹ میں ملوث دو دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، سی ٹی ڈی

داسو ہائیڈل پراجیکٹ میں ملوث دو دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، سی ٹی ڈی

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset
داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ

داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ:

داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت دو دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

انسداد دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے بتایا. کہ جولائی 2021 کے ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت دو دہشت گردوں کو ان کے ساتھیوں نے اس وقت ہلاک کر دیا. جب انہیں ساہیوال جیل سے منتقل کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ. عدالت دہشت گردوں کو سزائے موت سنا چکی تھی.اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں جیل سے منتقل کیا جا رہا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا. کہ گرفتار دہشت گردوں کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی. جس کے نتیجے میں وہ دونوں ہلاک ہو گئے. ترجمان نے مزید کہا. کہ یہ واقعہ ساہیوال میں سمندری روڈ پر پیش آیا۔

داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے. نو چینی شہریوں سمیت کم از کم 13 افراد 14 جولائی 2021 کو ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

اس واقعے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا. کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی تھی. جس میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے درمیان گٹھ جوڑ شامل تھا۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز