Home » ایرانی سپریم کورٹ کے دو سینئر ججوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

ایرانی سپریم کورٹ کے دو سینئر ججوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

ایرانی سپریم کورٹ کے دو سینئر ججوں کو دارالحکومت تہران میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے سپریم کورٹ کے اندر ججوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو ہلاک کر لیا، اور ایک جج کا محافظ زخمی ہو گیا۔

عدلیہ نے جاں بحق ہونے والے ججوں کی شناخت علی رازینی اور محمد مغیثی کے نام سے کی ہے۔

اگرچہ قتل کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے، عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ دونوں جج طویل عرصے سے قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کر رہے تھے۔ یہ ایسے اقدام ہیں جس نے دشمنوں میں غصہ اور ناراضگی کو جنم دیا۔

سرکاری ٹی وی نے کہا کہ یہ مقدمات اسرائیل سے منسلک افراد اور امریکہ کی حمایت یافتہ ایرانی اپوزیشن سے متعلق ہیں۔ لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی۔

رازینی کو 1998 میں ایک قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز