خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار، جن کی شناخت خان بہادر اور حکمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ڈیوٹی اسٹیشن جا رہے تھے کہ جبو خیل علاقے کے قریب ان پر فائرنگ کی گئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی جو واقعہ کے بعد فرار ہو گئے تھے۔
اس سے قبل 30 نومبر 2024 کو لکی مروت میں پنجاب پولیس کے ایک افسر سمیت کم از کم تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
مقتولین میں فیصل آباد میں تعینات سب انسپکٹر قدیر خان اور دو دیگر افراد شامل تھے جو باپ بیٹا تھے۔