پاکستانی خواتین نے جینڈر ایڈووکیسی ایوارڈ جیت لیا:
دو پاکستانی خواتین امن دستوں نے اقوام متحدہ کا جینڈر ایڈووکیسی ایوارڈ جیت لیا.
اقوام متحدہ نے. دو پاکستانی خواتین امن فوجیوں کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں جینڈر ایڈووکیسی ایوارڈ سے نوازا ہے۔
ان میں اقوام متحدہ کے امن مشن قبرص میں خدمات انجام دینے والی. میجر ثانیہ صفدر اور وسطی افریقی جمہوریہ میں میجر کومل مسعود شامل ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا. کہ دونوں افسران نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، لگن کا مظاہرہ کیا. اور امن مشن میں خواتین کی بامعنی شرکت کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔ یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں پنجاب پولیس کے ایک افسر نے پولیسنگ کی خدمات میں بین الاقوامی اعزاز حاصل کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقدہ 61ویں سالانہ کانفرنس میں پنجاب پولیس کے ایس ایس پی رفعت بخاری کو ایکسی لینس ان پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔ ایس ایس پی رفعت بخاری اس وقت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔