اتوار, نومبر 10, 2024
Home » اسرائیلی حملوں میں ہمارے دو فوجی شہید ہوئے ہیں، ایرانی حکام

اسرائیلی حملوں میں ہمارے دو فوجی شہید ہوئے ہیں، ایرانی حکام

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset
دو فوجی شہید

دو فوجی شہید

ایران کی فوج کا کہنا ہے. کہ اسرائیل کے حملوں میں اُس کے دو فوجی شہید ہوئے ہیں۔ حکام نے تہران، شیراز اور کرج پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا. کہ وہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

فوجی حکام نے تصدیق کی ہے. کہ علی الصبح اسرائیل نے ملک کی عسکری سائٹس کو نشانہ بنایا. جس کے نتیجے میں دو ایرانی فوجی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا گیا. اس کے باوجود کچھ مقامات پر "محدود نقصان” ہوا۔

دوسری جانب. اسرائیل کا کہنا ہے. کہ اُس نے ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب دیدیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران میں دھماکوں کی کارروائی کا سہرا لیتے ہوئے کہا. ہمارے طیارے بحفاظت وطن واپس آ گئے ہیں۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے ایران کے فضائی دفاعی بیٹریوں اور ہتھیار بنانے کیلئے استعمال ہونے والی میزائل مینوفیکچرنگ تنصیبات سمیت کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ آئی ڈی ایف کے ترجمان نے کہا. کہ فوج نے اپنا مشن پورا کیا. اور اسرائیل کی ریاست کے دفاع کے لیے اپنی تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے. کہ یکم اکتوبر کو اسرائیل کی طرف داغے گئے تقریبا 200 بیلسٹک میزائلوں کے ایرانی بیراج کے لیے اسرائیلی انتقامی کارروائی کئی ہفتوں سے بڑے پیمانے پر متوقع تھی۔ اس وقت ، تہران نے کہا تھا. کہ یہ حملہ جولائی میں ایرانی سرزمین پر حماس کے سیاسی رہنما کے قتل کا بدلہ تھا ۔ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے بہت سے میزائل مار گرائے لیکن ایک چھوٹی سی تعداد نے وسطی اور جنوبی اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز