پولیس نے کرم کے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ہفتے کو باغن کے علاقے میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر محسود اور ان کا گارڈ زخمی ہوا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تال سے پاراچنار جانے والے پہلے قافلے نے امن معاہدے کے بعد سفر شروع کیا۔
اس خوفناک واقعے میں تین دیگر سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جن کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔