ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی توساس
انقرہ میں ملک کی. ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی توساس کے ہیڈکوارٹر پر مہلک حملے کے بعد بدھ کے روز بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو. ترکیہ میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
عالمی میڈیا کے مطابق. ایکس ، انسٹاگرام ، فیس بک ، یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاک ڈاؤن اس وقت لگایا گیا. جب دہشت گردوں نے کمپنی کے احاطے پر دھاوا بولا. جس میں پانچ افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔
سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل گورننس کی. نگرانی کرنے والی عالمی انٹرنیٹ آبزرویٹری نیٹ بلاکس نے. اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ یہ واضح نہیں ہے. کہ ترکیہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاک ڈاؤن کب ختم کیا جائے گا۔
ترکی میں ایک مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد. حکومت نے X (سابقہ ٹویٹر)، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس جیسے پلیٹ فارمز پر تیزی سے پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام غلط معلومات کے پھیلاؤ پر. تشویش اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کی ضرورت کو بلیک آؤٹ کی اہم وجوہات کے طور پر بتاتے ہیں۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق. حملے میں دو حملہ آور ایک مرد اور ایک خاتون بھی ماری گئی۔ یرلکایا نے حملے کے ذمہ داروں کی شناخت نہیں کی. لیکن ترکیہ کے وزیر دفاع یار گلر نے عسکریت پسند کردستان ورکرز پارٹی کی طرف انگلی اٹھائی ہے۔